ماما قدیر کی سربراہی میں وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5766 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کا احتجاجی کیمپ ماما قدیر بلوچ کی سربراہی یہاں بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔

بدھ کے روز احتجاجی کیمپ کو 5766 پورے ہوگئے۔ایڈوکیٹ عمران میروانی اور دیگر نے احتجاجی کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔وی بی ایم پی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہے۔

کیمپ میں اظہار یکجہتی لیے آئے وفود نے وی بی ایم پی کے مقاصد اور مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جبری گمشدگی ایک ایسا عمل ہے جس کا کسی بھی معاشرے میں اجازت نہیں یہ ایک سزا نہیں بلکہ اجتماعی سزا کی بدترین شکل ہے جس میں نا صرف متاثرہ شخص کو عدالت میں پیش نہ کرکے اس کے ناقابل تنسیخ حق سے انکار کیا جاتا ہے بلکہ اس کے پورے خاندان کو کرب میں مبتلا کرکے اجتماعی سزا دی جاتی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے وفود سے اپنی گفتگو میں کہا خطے میں کالونیل دور کا خاتمہ ہوا لیکن بلوچستان ابھی تک اپنے بنیادی حقوق اور انسانی آزادی کے لیے ترس رہا ہے۔یہاں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے قوانین سے بالاتر بلوچ قوم کے خلاف ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو کالونیل دور کے مظالم سے بھی بڑھ کر ہیں۔نہتے لوگوں کو اس لیے جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کا سامنا ہے کہ وہ ان مظالم کے خلاف تقریر اور تحریر کا سہارہ لیتے ہیں۔وہ جو اپنی کوشش کرتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ عالمی توجہ کا مرکز بنے اور لوگ اس کے بارے میں زیادہ جانیں انھیں ریاستی عناصر غیرقانونی طریقے نشانہ بنا رہے ہیں۔

Share This Article