قلات : منگچر میں جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری دھرنا موخر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں گذشتہ 40 گھنٹوںسے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جاری رہنے والا دھرنا رات کو ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے کامیاب مذاکرات کے بعدموخرکر دیاگیا۔

دونوں فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا، جس کے تحت لاپتہ افراد خادم حسین نیچاری اور محمد فہیم نیچاری کی بازیابی کے لیے کل رات تک کا الٹی میٹم دیاتھا جس پر انتظامیہ نے مقررہ مدت تک لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرانی تھی۔

معاہدے کے بعد سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ مقررہ مدت میں لاپتہ افراد کی بازیابی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ مظاہرین نے دی گئی مہلت تک انتظار پر اتفاق کیا ہے۔

واضع رہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گذشتہ روز سے منگچر باب کے مقام پر لواحقین نے دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ کو بند کردیا تھا۔

منگچر شاہراہ کی مسلسل بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئے تھے۔

Share This Article