پسنی سے لیویز اہلکار جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے لیویز اہلکار کوسادہ لباس میں ملبوس افراد نےگھر سے اُٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت قیس نثار کے نام سے ہوگئی ہے۔

لیویز اہلکار قیس نثار کی والدہ نے بتایا کہ اُسکے بیٹے قیس نثار کو ہفتے کی رات گئے سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اُٹھاکر لے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا لیویز کا ملازم ہے وہ کسی بھی غیرقانونی عمل میں شریک نہیں ہے۔

انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ قیس نثار کو بازیاب کیا جائے۔

Share This Article