بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ ان میں 2 نوجوان طالب علم ہیں۔
لاپتہ کئے گئے تینوں نوجوانوں کی شناخت قاسم ولد میران، عارف ولد علی جان اور جلال ولد حمل کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
قاسم ولد میران اور عارف ولد علی جان طالب علم بتائے جارہے ہیں۔
گوادر سے ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے گوادر شہر میں فقیر کالونی سے قاسم ولد میران کو ان کے گھر سے جب کہ ڈور گوادر سے عارف ولد علی جان کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کیا ہے ۔
اسی طرح 3 مارچ 2025 کو رات 9 بجے کے قریب گھٹی ڈھور گوادر سبزی منڈی کے قریب ڈپو سے دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے جلال ولد حمل کواغوا حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لواحقین کے مطابق جلال ولد حمل سکنہ راہیلہ کلانچ گوادر کے ایک ڈپو میں محنت مزدوری کرتا تھا۔
لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت انسان دوست تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جلال احمد ولد حمل کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں ۔