تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے زامران سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت قریش ولد نعیم کریم کے نام سے ہوئی ہے جو تاپلو ناگ، زامران کے رہائشی ہیں اور حال ہی میں چاھے کور، گنہ میں مقیم تھے۔

اہلخانہ کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر قریش نعیم کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلخانہ نے ان کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قریش نعیم کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

Share This Article