بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو پاکستانی فورسز نے جیکب آباد سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
نوجوان کی داؤد ساتکزئی ولد محمد خیر ساتکزئی کے نام سے ہوگئی ہےجو ڈگاری کا رہائشی اور پیشے سے ڈرائیور بتایا جارہاہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دائود ساتکزئی 3 مارچ اپنی گاڑی میں کوئلہ لیکر پنجاب لے جارہا تھا کہ اسے صبح 6 بجےکے قریب جیک آباد سے خفیہ اداروں کے افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا۔
بعد ازاں اہلخانہ و ٹرانسپورٹ مالکان نے جیک آباد میں متعلقہ پولیس تھانہ و قریبی تمام تھانوں میں دائود ساتکزئی کو تلاش کیا مگر کہیں پر بھی اسکا پتہ نہیں چل سکا۔
اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دائود ساتکزئی کو منظرعام پر لایا جائے۔