بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
واضع رہے کہ گذشتہ شب قلات سے فورسز نے 35 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
اسی طرح گذشتہ شب کوئٹہ میں قمبرانی کے علاقے سے 2 نوجوانوں فورسز نے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کرد یا ہے۔
واقعہ رات تقریباً 11 بجے پیش آیا جہاں فورسز نے چھاپہ مار کر فضل الرحمان قمبرانی ولد حاجی خلیل قمبرانی اور ضیا رحمان قمبرانی ولد عبدالرشید قمبرانی کو انکے گھر کلی قمبرانی سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔