قلات: فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ شخص بازیابی کے 20 روزبعد چل بسے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 15 مہینے تک جبری گمشدگی کے شکار شخص دوران قید تشدد کے باعث بازیابی کے 20 روز بعد چل بسے۔

دسمبر 2023 کو پاکستانی فورسز نے عیدمحمد ولد حیات خان سکنہ نرمک کو منگچر کے مقام سے جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔

15 مہینے کے بعد8 فروری 2025 کو فورسز کی حراست سے بازیاب ہوا تاہم دوران حراست شدید ٹارچر کی وجہ سے بازیابی کے بعد سے اب تک ہسپتال میں داخل تھا۔

ذرائع کے مطابق علاج کے باوجود آج وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے ۔

Share This Article