سوراب : پیاروں کی بازیابی کیلئے 9 خاندانوں نے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ احتجاجاً بند کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری سے تعلق رکھنے والے لاپتہ 9 افراد کے لواحقین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے سوراب سی پیک زیرو پوائنٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روڈ بندش کے باعث مسافروں اور تجارتی نقل و حمل کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے، وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

دھرنے میں جبری گمشدگی کے شکار مجیب الرحمن بوبک ولد محمد انور، عتیق الرحمن بوبک ولد عبد القادر، محمد حیات مٹازئی ولد محمد عمر، حافظ سراج احمد پندرانی ولد دین محمد ، نورگامہ زھری، زاہد احمد ولد عبدالحمید موسیانی، سردار دودا خان ، یاسر احمد ولد گل محمد موسیانی، زکریا ولد سعد اللہ، نوید احمد ولد عبد الرشید موسیانی، محمد شفیق ولد محمد حیات کے لواحقین شامل ہیں۔

Share This Article