پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کیخلاف حب میں بھوانی کے مقام پر مین شاہراہ کو احتجاجاً آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جانب سے قومی شاہراہ بھوانی کے مقام پر دھرنا سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
بی وائی سی کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں جبری لاپتہ امین بگٹی،یاسر حمید و دیگر لاپتا افراد کے لواحقین بھی شامل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا تب تک شاہراہ پر دھرنا جاری اور ٹریفک بند رہے گا۔
واضع رہے کہ آج گریشہ نال میں بھی لاپتہ صابر بلوچ کی فیملی نے سی پیک شاہراہ بلاک کیا ہے اور دھرنا جاری ہے۔
جبکہ گذشتہ دو دنوں سے مستونگ میں تین مقامات پر لاپتہ ظہور سمالانی کے لئے جاری دھرنا ان کی بازیابی کے بعد آج ختم ہوگئی ہے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔