بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بہمن سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 بھائیوں سمیت 3نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔
بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت آدم غلام اوردو سگے بھائی راحیل علی محمد اور روشن علی محمد کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
آدم غلام کو5 فروری 2025 کو تربت بہمن سے جبری لاپتہ کیاگیا جوآج 27 فروری 2025 کو بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔
اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
اسی طرح 5 فروری 2025 کو جبری لاپتہ کیے گئے راحیل علی محمد اور ان کے بھائی روشن علی محمدآج 27 فروری 2025 کی رات بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔
تاہم ابھی تک تین نوجوان بازیاب نہیں کیے گئے ہیں جو ان کے ساتھ لاپتہ کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ ان کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلاف 23 فروری 2025 کو ان کے اہل خانہ نے دیگر لاپتہ فیملیز کے ہمراہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر M8 شاہراہ بند کرکے دھرنا دیا تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنر تربت نے ان کے ساتھ مزاکرات کرکے لاپتہ افراد کے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم ابھی تک نعیم بشیر، نعمان رفیق اور وسیم امام تاحال لاپتہ ہیں۔