وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،قلات سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ قلات کے علاقے نرمک سے ایک تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے جس کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

وڈھ بازار میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نعمت اللہ ولد مولوی پسند خان محمد حسنی کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سر میںگولی لگنے سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب قلات کے علاقے نرمک میں چیل سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

مقتول کو سر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلات کی سب تحصیل جوہان کے علاقے نرمک چیل سے ایک 50 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے سر میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

مقتول کی شناخت نصرالدین ولد واحد بخش سکنہ جلال آباد مچھ ضلع کچھی کے نام سے کی گئی ہے۔

مقتول کی نعش کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article