بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہنواز ولد حاجی اللہ بخش اور عبدالخالق ولد حاجی اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاپتہ ہونے والے دونوں پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی بتائے جاتے ہیں انہیں ایک فروری کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔