بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی پانوان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 17 سالہ حسرت ولد برکت کے لواحقین نے سوموار کی صبح سے پانوان کراس پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے ہیں جن میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔
مظاہرین کے مطابق حسرت برکت تیل کے کاروبار سے منسلک مزدور ہے جنہیں پانچ روز قبل ایک کورولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اغواء کیا جوکہ تاحال لاپتہ ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر انکا فرزند کسی الزام میں مطلوب ہے اور اسے سرکاری اداروں نے اٹھایا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے۔ اگر انہیں بازیاب نہیں کیا جاتا تو مظاہرین اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔