قلات و پنجگور میں 2 افراد قتل ،ردعمل پرلواحقین کا روڈ بلاک احتجاج، بولان سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد قتل کردیئے۔ واقعہ کے ردعمل پرلواحقین نے میتوں کے ہمراہ شاہراہ اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔جبکہ بو لان سے ایک نعش بر آمد ہوئی ہے۔

قلات میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ ولد حاجی الف خان نیچاری کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے بھائی کے قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کے بعد گھر جارہا تھاکہ اس پر حملہ کیا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے ۔

واقعے کیخلاف لواحقین نے لاش کے ہمراہ کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کر کے دھرنا دے دیا ۔

احتجاج کے باعث شاہراہ کے دونوں اطرا ف بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقہ تسپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عارف ولد دلمراد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مقتول عارف سردار سعود احمد ساسولی کے ڈرائیور امان جان کے بھائی تھے۔

واقعہ کے بعد میت کو لے کر ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

دریں اثنا ضلع کچھی کے علا قے بو لان آ ب گم میدانی دعا ہوٹل سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جسے شناخت اور ضابطے کی کا رروائی کے لئے سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

Share This Article