ضلع کیچ: بلوچ نسل کشی کے خلاف گومازی میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نسل کشی کے خلاف ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی)کی جانب سے گومازی میں کریم بخش منظور اور معراج ولد عبدالخالق کے قتل کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء نے مختلف گلیوں اور سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مقتولین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے گومازی ہسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز کے ایسے واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور حکومت و متعلقہ ادارے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مقررین نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گومازی سمیت بلوچستان بھر میں قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے اور اگر قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر بی وائی سی کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف بی وائی سی نے بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

Share This Article