تربت: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین کا احتجاجی دھرنا ، مین شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے علاقے بہمن سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 4 نوجوانوں کی بازیابی کیلئے ان کے اہل خانہ نے تربت شہر میںجدگال ڈن پر دھرنا دے کر M8 شاہراہ بلاک کردیا۔

بہمن سے لاپتہ کیے گئے راہل علی محمد، روشن علی محمد،نعیم بشیر اور آدم بلوچ کے اہل خانہ نے طویل گمشدگی کے ردعمل میں آج اتوار کو M8 شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق ان چاروں نوجوانوں کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا کر جبری لاپتہ کیا گیا جن کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی اور احتجاج بھی کیا مگر انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ اس وقت جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر ایم ایٹ شاہراہ نہیں کھولیں گے جب تک ہمارے چاروں لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے اعلان کیا ہے اگر چاروں نوجوان بازیاب نہیں کیے گئے تو ہم شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے اور پورا شہر بند کریں گے۔

Share This Article