بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کوکردیا۔
مقتول کی شناخت عبدالصمد سکنہ کیل کورکے نام سے ہوگئی ہے۔
واقعہ ہوشاپ کے مین بازار میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ سے عبداصمد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا بنیادی تعلق حال ہوشاپ سے تھا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعدحملہ آور فرار ہوگئے ۔
لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔