قلات میں تعمیراتی کمپنی کی مشینریز نذرآتش، کیچ میں فو ج کی واٹر سپلائی سسٹم تباہ

0
25

بلوچستان کے قلات کے علاقے خزینہ میں نامعلوم مسلح افراد نے شاہراہ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب دس بجے پیش آیا، حملے کے دوران مسلح افراد نے مشینری و آلات کو نذر آتش کردیا۔

حملے کے دوران جاہے وقوعہ سے فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

حملے میں کسی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے واٹر سپلائی سسٹم کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔

واقعہ گذشتہ روز زامران کے علاقے تگران مسکین گر کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر فوج نے اپنے لئے واٹر سپلائی سسٹم قائم کی ہے جس کو کل مغرب کے وقت نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔

دونوں کاحملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here