اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جاگری، 10 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران سے آنے والی زائرین کی بس بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زائرین کی بس کو حادثہ اورماڑہ کے علاقے میں بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زخمیوں اورہلاک افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئےتھے۔

Share This Article
Leave a Comment