خاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

0
46

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں خاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے بروز جمعہ مورخہ 23 اگست کو ایک بجے خاران کے علاقے سرگردان میں سی پیک روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کیا۔

انہوںنے کہا کہ کاروائی کا عمل سر انجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان پر پاکستان قابض ہے اور قبضہ گیر کبھی مقبوضہ علاقے کو ترقی نہیں دیتا بلکہ ترقی کے نام پر استحصال اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتا ہے لیکن بلوچ قومی تنظیم بی ایل ایف کسی ایسے منصوبے کی اجازت کسی کو نہیں دیگی جس کا مقصد بلوچ نسل کشی اور بلوچ وسائل کو لوٹنا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ ہم تمام ٹھیکیدار حضرات کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبے سے خود کو دور رکھیں وگرنہ وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا زمہ دار خود ہونگے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ریاستی فوج، ان کے منصوبوں اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here