غزہ: اسکول پر اسرائیلی حملہ ، 30 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

_غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یہ حملہ حماس کے کمانڈ سینٹر پر کیا ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت اور حماس کے زیرِ انتظام میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 100 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے کا نشانہ بننے والا علاقہ، غزہ کے ان حصوں میں شامل ہے جہاں بڑی تعداد میں بے گھر ہونے والے خاندانوں نے عارضی پناہ لی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے میں قائم حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسکول کو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف حملے اور ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور فوج نے حملے سے قبل شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے علاقے سے نکل جانے کے لیے کہا تھا۔

اسرائیلی فوج حملے کے بعد امدادی کارکنوں نے ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو دیرالبلاح کے الاقصیٰ اسپتال پہنچایا۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حماس اور عسکریت پسند اسلامی گروپ کے کارکن گنجان آ باد محلوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنے کمانڈ مراکز کے طور پر استمال کر رہے ہیں جس سے عام شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

حماس اس الزام کی تردید کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment