بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5496 دن ہو گئے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما صبغت اللہ شاہ جی اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا بلوچ قوم کی حق حاکمیت کی جدوجہد طویل ہے ستر 70 کی دہائی تک سینکڑوں فرزندوں کو پاکستان فورسز نے اٹھا کر غائب کیا اس دور میں بلوچ کے پاس میڈیا اور سیاسی پختگی نہ ہونے کی وجہ سے باقاعدہ کوئی ریکارڈ سند کی صورت میں جمع نہ کیے جا سکے۔ 2000 کے بعد بلوچ فرزندوں کی جدوجہد میں سیاسی و شعوری پختگی میں وقت حالات کے ساتھ قدرے اضافہ ہوا۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس صدی کے شروع سے بلوچ فرزندوں کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری اغوا اور پھر ان کی گرفتاریوں کو ظاہر نہ کر کے انہیں عالمی انسانی عدالتی قوانین کے خلاف حسب بے جار کھنا اور ہزاروں فرزندوں کی مسخ لاشیں پھینکنے میں ریاست پاکستان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔
مگر بلوچ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن جدوجہد کے اس فیصلے میں سامراجی قوت کی چالوں کو بانپ کر تنظیم اور ڈسپلن لانے کی کوشش کی اور یہ اسی ڈسپلن کا شاخسانہ ہے کہ اج ہزاروں بلوچ فرزندوں کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری اغوا ہونے کے شوائد وہ عملی لسٹ موجود ہے اور خود پاکستانی عدالتیں بھی اس سے بخوبی اگاہ ہیں بے شک انسانی حقوق کے داخلی ادارے خاموش ہیں۔
انہوںنے کہا کہ وی بی ایم پی کی تاریخی پرامن جدوجہد ہر اس ادارے کے دروازے پر دستک دینے میں نہیں کتراتی ہے جو انسانی سماجی حقوق علمبردار کے دعوی دار ہیں طویل پرامن جدوجہد فرزندوں کی بازیابی کے لیے اہم قدم ہیں ۔
ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کی مسلسل جبری اغوا کیے گئے بلوچوں کے اہل خانہ کی تاریخی بھوک اڑتالی کیمپ نے دنیا کے ہر فورم تک بلوچ قوم کے خلاف پاکستانی ظلم جبر کی اواز پہنچائی ہے اگر اب بھی عالمی اداروں کی خاموشی برقرار رہی تو دنیا بلوچ نسل کشی میں برابر کی شریک ٹھہرے گی۔موجودہ صورتحال اور پاکستان کے بدلتے ہوئے کاؤنٹر انسرجنسی حکمت عملیوں کے سامنے بلوچ قومی تحریکوں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تحریک کی سیاسی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔