کوہلو میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ و فائرنگ، ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں نساؤ پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم سمت سے دو راکٹ داغے گئے۔

ذرائع کے مطابق راکٹ پولنگ اسٹیشن کے قریب گر کر پھٹ گئے۔

پولنگ اسٹیشن کے احاطے اور قرب میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شخص پیپلز پارٹی کا سپورٹر ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قریبی پہاڑوں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment