اورماڑہ : مکران کوسٹل ہائی پر روڈبہہ جانے سے سینکڑوں افراد پھنس گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی پرسیلابی پانی سے روڈبہہ جانے سے سینکڑوں افراد پھنس گئے۔

پھنسے ہوئے افراد کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی پر بزی ٹاپ کے مقام پر زیر تعمیر پل کے بغل میں بنائی جانے والی متبادل روڈ رات گئے سیلابی پانی میں بہہ گیا۔جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں اوردونون اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری چند ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں بہہ جانی والی متبادل روڈ پر مٹی ڈال کر اسے ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیںتاکہ کھڑی گاڑیوں  کونکالا جاسکے ۔

Share This Article
Leave a Comment