مستونگ ، تربت و نصیر آباد میں فورسز پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ ،تربت اور نصیر آباد میں پاکستانی فورسز پر بم حملے و فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

مستونگ میں میجر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فورسز پردستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی ۔

بم حملہ وفائرنگ سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

حملے میں زین العابدین نامی ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عشا کی نماز کے قریب سنگانی سر میں ایف سی 168 ونگ کی چوکی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔

دریں اثنا ضلع نصیر آباد میں پولیس تھانہ میرحسن پولیس گشتی پارٹی پر حملہ ہوا۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ میرحسن ایس ایچ او عابد حسین لغاری ایر آفسیر ظفر فراز دیگر نفری رات کے وقت گشت پر تھا کہ بشیر خان لاڑا کے قریب سامنے آنے والے موٹر سائیکل ڈاکوئوں کو رکنے کے اشارہ کرنے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردیا ۔

پولیس کے جوابی فائرنگ کرنے پر رات کے تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوئوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment