کوئٹہ میں  فائرنگ ، اورماڑہ میں روڈحادثہ ، 2 افراد ہلاک

0
36
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اورماڑہ میں روڈحادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں لوکل بس کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہراورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کرولا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے ہڈ گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار سڑک پر چڑھ رہا تھا کہ کار گاڑی نے اسے کچل ڈالا ۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارواہگ ولد عبدل سکنہ گزی لین اورماڑہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔

کوسٹل ہائی وے پولیس نے لاش کو اورماڑہ درمان جاہ منتقل کر دیا اور گاڑی ڈرائیور کو مزید کارروائی کے لیے صدر تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here