بولان میں پاکستانی فوج کی رسد گاڑی کو بم حملے میں تباہ کردیا ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بولان میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں جعفری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دشمن فوج کی پوسٹ پر رسد پہنچا رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment