تمپ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،گوادر میں پولیس اہلکار کی خودکشی

0
74

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے کوہاڈ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذ رائع ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت میران ولد عثمان سکنہ کوہاٹ تمپ کے نام سے ہوگئی ۔

لیویز فورسز نے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ضلع گوادر میں ایک پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ہے ۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت حمل خلیل ولد خلیل احمد سکنہ پنجگور کے نام سے ہوگئی ہے جس کاتعلق کوسٹل ہائی وے پولیس سے بتایا جارہا ہے ۔

پولیس کے مطابق کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکار حمل خلیل ولد خلیل احمد سکنہ پنجگور نے دوران ڈیوٹی اپنی پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

وہ گبد کراس چیک پوسٹ پر تعینات تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here