گوادر: کوسٹ گارڈ ہاتھوں بلوچ مزدور قتل، عوام سراپااحتجاج، دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں بلوچ مزدورکے قتل کیخلاف عوام سراپااحتجاج ہیں اور انصاف کے حصول کیلئے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے کنٹانی ہور میں کوسٹ گارڈ نے سمندر میں بلوچ مزدور کے کائیک پر اسپیڈ بوٹ چڈھا کر اسے قتل کر دیا۔

بتایا جاریا ہے کہ تاحال اسکی لاش کو بھی سمندر سے نہیں نکال جاسکا۔

واقعہ کے ردعمل میں حق دو تحریک بلوچستان کے تحت ڈی سی آفس گوادر کے سامنے دھرنا دیا گیا ہے۔

دھرنے میں ماہی گیر ، گاڑی والے اور کنٹانی میں کاروبار سے منسلک لوگ بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment