بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج جمعرات کوابھی کچھ دیر قبل غلام نبی چوک پر بم دھماکہ اور فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی کے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعدسیکورٹی فورسز نے روڈ کو مکمل طور بلاک کردیاہے ۔
دوسری جانب نصیر آباد میں ابھی کچھ دیر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشٹی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔
اسی طرح گذشتہ شب پنجگور کے علاقے گچک کھن میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان آرمی کے کیمپ پر حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں پاکستانی آرمی کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
ان حملوں کے حوالے سے سرکاری و عسکری موقف تاحال سامنے میں آیااور نہ ہی مذکورہ حملوں میں جانی نقصانات کی تصدیق ہوئی ۔
کسی تنظیم کی جانب سے حملوں کی قبولیت کی ذمہ داری بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی۔