اسلام آباد میں گرفتاریاں: کوئٹہ ، ڈی جی خان و نصیر آباد میں بھی احتجاجی مظاہرے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آـباد میں نہتے بلوچ لانگ مارچ شرکاپرپولیس کی تشددو گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پراحتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔

خاران ، قلات ، کوہلو،بارکھان وملیرکے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی ہزاروں افراد اس وقت میں ریلی نکالی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ریاست اسلام آباد سے گمشدہ کیے گئے تمام افراد کو جلد از جلد رہا کریں ورنہ تحریک بلوچستان کے کونے کونے میں پھیلتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اگر بلوچ قوم کے خلاف طاقت کے استعمال پر اتر آئی ہے تو بلوچ قوم سیاسی مزاحمت کا راستہ اپنائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچوں کو مٹانے کی یہ سوچ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ بلوچ قوم مزید شدت سے اس ریاستی جبر کے خلاف نکل کر مزاحمت کا راستہ اپنائے گی۔

انہوں نے دنیا بھر کے انسان دوست افراد سے ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرلی ہے۔

دوسری جانب نصیر آباد سے بھی لوگ گھروں سے نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت مکران سے ڈی جی خان تک بلوچ قوم اسلام آباد میں بلوچوں کے خلاف جاری ریاستی دہشتگردی کے خلاف روڑوں پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک زندہ قوم کو ختم نہیں کر سکتی، بلوچ کسی بھی طرح ریاستی دہشتگردی قبول نہیں کرینگے۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس پر پولیس نے حملہ کرکے شرکا کو تشدد کا نشانہ بناکر کئی کو گرفتار ولاپتہ کیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment