نامکمل تنخواہوں کی ادائیگی پر بلوچستان یونیورسٹی اساتذہ وعملہ کوتشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان نے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو نامکمل تنخواہ کی ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ھوسکی جبکہ اس مہینےکی تنخواہ چار دنوں کے بعد نامکمل تنخواہ کی ادائیگی کی گئی۔

بیان میں جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ باقی ماندہ تنخواہ کی ادائیگی فورا کی جائے ۔

اس بابت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے جامعہ کے رجسٹرار اور ٹریڑار سے ملاقات کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا۔

وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد از جلد باقی ماندہ رقم کی ادائیگی کی جائی گی۔

Share This Article
Leave a Comment