کوئٹہ ونصیر آباد سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اورنصیر آباد سے پاکستانی فورسز نے 2 افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے دونوں افراد کی شناخت جمال مری ولد گل خان مری اورقیصر ولد گزی خان کے ناموں سے ہوگئی۔

فیلی ذرائع کے مطابق جمال مری ولد گل خان مری کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان سے 23 نومبر کی رات کو تین بجے کے قریب سی ٹی ڈی نے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق جمال مری اپنے دو بہن اور ماں کا واحد سہارا تھاجومحنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کیا کرتے تھے ۔

دوسری جانب ضلع نصیر آباد سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے قیصر ولد گزی خان نامی ایک شخص کو حراست میں لے کر جبرے لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دو روز قبل پاکستانی فورسز نے چھتر گوٹ میھانی کے مقام پر گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں ریاستی فورسز سی ٹی ڈی پچھلے کئی عرصے سے بلوچ طلبا اور سیاسی اسیران کو جبری طور پر گمشدہ کرنے میں پیش پیش رہی ہے ۔

جبکہ دوسری طرف لاپتہ افراد کو فیک انکاونٹر میں شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشوں کو پھینکنے کا ایک طویل سلسلہ بھی شروع کیا ہے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوںتربت سے لاپتہ کئے جانے والے بالاچ بلوچ کو سی ٹی ڈی نے دیگر 3 بلوچ نوجوانوں کے ہمرا فیک انکائونٹر میں قتل کیا تھا اور اس کے ردعمل میں آج پانچ دنوں سے تربت میں میت کے ساتھ دھرناجاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment