زمینوں پر قبضے کیخلاف خواتین و بچوں کانصیر آباد سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

زمینوں پر ناجائزقبضے کیخلاف منجھو برادری نے نصیر آباد سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

منجھو برادری نے بااثر افراد سے اپنی زمینوں پر ناجاز قبضہ چھڑانے کےلیے سخت سردی میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ نصیر آباد سے کوئٹہ گزشتہ چار دنوں سے پیدل لانگ مارچ کر رہے ہیں۔

پیدل لانگ مارچ کا قافلہ چوتھے روز بختیارآباد پہنچ گیا۔

پیدل لانگ مارچ میں شامل خواتین اپنی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے قرآن مجید اٹھائے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالغفور لہڑی اور اس کے بھایوں نے ہماری جدی پشتی زمینوں پر ناجاز قبضہ کرکے ہمیں اپنی زمینوں سے بے دخل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر عبدالغفور لہڑی بااثر ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ ان کے خلاف کارروای کرنے سے گریزاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس پر علاقے کے قبالی عمادین اور انتظامیہ کی جانب سے بااثر افراد کے خلاف کارروای کرنے اور زمینوں سے ناجاز قبضہ چھڑانے کی یقین دھانی پر ہم نے پیدل لانگ مارچ ختم کر دیا تھا لیکن ملزمان بہت ہی طاقتور ہیں۔ علاقائی معتبرین اور انتظامیہ کی بات بھی نہیں سن رہا۔ مجبور ہو کر ہم دوبارہ سخت سردی میں خواتین اور بچوں کے ساتھ لانگ مارچ کررہے ہیں۔

انہوں نے نگران حکومت بلوچستان چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان قبائلی سرداران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ با اثر افراد سے ہماری زمینوں کا قبضہ چھڑا کر ہمیں ہماری زمینوں پر آباد کرایا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment