سہیل و فصیح بلوچ کی بازیابی کیلئے تربت میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ

0
174

بلوچ لاپتہ طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ سمیت دیگر نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں اور عدم بازیابی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کی جانب سے عطاءشاد ڈگری کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر سے ہوتے ہوئے شہید فدا احمد چوک تک پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے جبکہ وہ نعرے لگا کر جبری گمشدگیوں کی مذمت اور لاپتہ افراد کا بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے۔

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں بین الاقوامی قوانین اور ملکی آئین کے بھی برخلاف ہیں، مگر بلوچ نوجوانوں کے ساتھ یہ سلسلے آئے روز بڑھتا جا رہا ہے جس پر تمام ملکی ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو بلوچ نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسکی بھرپور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر انہیں فری ٹرائل کا موقع فراہم کیا جائے جوکہ انکا آئینی حق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here