بلوچستان کے علاقے وڈھ میں کشیدگی جاری ہے ، مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
فریقین مابین دو طرفہ فائرنگ سے جہاں اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے دوسری طرف چالیس روز سے علاقہ سنسان پڑا ہے اور کوگ ہجرت کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر اذیت و خوف کا شکار ہیں لیکن اب حالات مزید گمبھیر صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔
شاہراہ پر تھانہ کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ سے ٹیکنر اور مزدا کی ٹکرانے سے دو افرادہلاک دو زخمی ہوگئے جن میں سفر خان ولد ولد باز محمد قوم ساتکزئی سکنہ کوئٹءتنویر ولد پائند خان قوم ساتکزئی سکنہ کوئٹہ، ہلاک جبکہ صفی اللہ سکنہ و محمد کاشف سکنہ کوہاٹ زخمی ہیں۔
نازک صورتحال میں کوئی پرسان حال نہیں، انتطامیہ مکمل خاموش اور ناکام دکھائی دے دہی ہے، ریاست کی رٹ نظر نہیں آتی، جس سے عوام شدید مایوسی کے شکار ہیں۔
روڈسائیڈوں پر پرچوں والے دکانوں کو جلا گیا ہے اور دکانیں بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور خاص کر کپاس کے کاروبار کرنے والوں کو دھمکی دی گئی ہے کاروبار نہیں کیا جائے جبکہ منگل کو شاہراہ پر عام گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی باعث دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔