اوستہ محمدمیں بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے 2 روزہ کتب میلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں ڈگری کالج میں بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے دو روزہ کتب میلے کا انعقادکیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نصیرآباد کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے دو روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کتب میلہ گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد میں منعقد ہوا جو دو روز تک جاری رہا، جس میں طلباءسمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتب میلے میں بساک کے میگزن نوشت اور بچوں کے میگزین گام سمیت مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی تھیں۔ طلباءو طالبات اور استادوں نے میلے کا دورہ کیا اور بڑے خلوص سے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان کتاب کاروان تنظیم کی کتب بینی کی ایک کمپئن ہے، جس میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں سمیت مختلف جگہوں پر کتب میلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کمپئن کو بلوچستان بھر میں پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ بلوچ طلباءو طالبات کتاب سے دوستی کریں اور علم و شعور سے خود کو روشناس کرکے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔

Share This Article
Leave a Comment