ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیستان بلوچستان سے حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا و قتل میں ملوث 6 افراد گرفتار لیا گیا ہے ۔
اب تک گرفتار افراد کی شناخت اور دیگر تفصیلات منظر عام پر نہیں لائے گئے ۔
انسانی حقوق کی کارکن حانی گل بلوچ اور ان کے شوہر سمیر بلوچ بلوچستان کے ضلع کیچ میں مبینہ توہین رسالت کے الزام میں قتل ہونے والے استاد رؤف بلوچ کے بھابھی اور بھائی تھے۔
یاد ہے کہ حانی گل اور سمیربلوچ کو گزشتہ ماہ ایرانی بلوچستان سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی تشدد زدہ وتیزاب سے جلائی گئیں لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔