بلوچستان کے مستونگ کے علاقے دشت متورہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی سکیم کا چوکیدارہلاک ہوگیا۔
دشت متورہ کے مقام پر ہائوسنگ اسکیم میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پراپرٹی اسکیم کے چوکیدار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔
دریں اثنا مقتول کے لواحقین سے اسسٹنٹ کمشنر دشت محمداکرم حریفال لیویز حکام کے ہمراہ مذاکرات کیلئے پہنچ گئے۔
ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہرنا ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر دشت نے لواحقین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل برائیکار لائیجائینگے۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ملزمان نے مقتول امان اللہ کو زدوکوب کیا تھا اور دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔
شاہراہ پر لواحقین کے دھرنے کی وجہ سے دونوں جانب سے سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔