اسکول ٹیچررئوف بلوچ کے بہیمانہ قتل کیخلاف کل تربت میں احتجاج ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اسکول ٹیچر رئوف بلوچ کے بہیمانہ قتل کیخلاف سول سائٹی کی جانب سے کل بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک احتجاجی ریلی نکالے گی ۔جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بی ایس اونے اس احتجاج کیحمایت کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں تربت سول سوسائٹی کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق اسکول استاد طالب علم عبدالرؤف برکت بلوچ کے قتل کے خلاف 9 جولائی صبح ساڑھے 10 بجے تربت سول سوسائٹی کی جانب سے تربت پریس کلب سے ایک خاموش ریلی نکالی جائے گی۔

اعلامیہ میں کیچ کے وکلا برادری سول سوسائٹی کارکنوں، وہ مذہبی علما ء جنھوں نے استاد کے قتل کی مذمت کی ہے سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسکول ٹیچر عبدالرئوف بلوچ کے قتل کے خلاف 9 اگست تربت میں ہونے والی خاموش واک کی حمایت ک اعلان کیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر،طالب علم عبدالرؤف بلوچ کے قتل کے خلاف 9 اگست صبح ساڑھے 10 بجے تربت سول سوسائٹی کی جانب سے تربت پریس کلب سے سائیلنٹ ریلی کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے تمام مکابت فکر سے اپیل کی ہے وہ ا س خاموش ریلی میں بھر پور شرکت کرکے کیچ میں بد امنی و انارکی پھیلانے والوں کے خلاف آواز آٹھائیں۔

دریں اثنابی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ ٹیچر رؤف بلوچ کی قتلِ ناحق کے خلاف 9 کو تاریخ کو تربت سول سوسائٹی کی جانب سے خاموش ریلی نکالی جا رہی ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں اور اپنے تمام ممبران اور زمہ داران کو تاکید کرتے ہیں اس ریلی میں بھر پور شرکت کریں۔

Share This Article
Leave a Comment