کوئٹہ : کچلاک میں پولیس کے ناروا سلو ک کیخلاف مسافروں کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس کے ناروا سلو ک اوررشوت ستانی کیخلاف مسافروں نے احتجاجاًروڈ بلاک کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کو کچلاک ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس ناکے پر شناختی کارڈ کے نام پر کچلاک کے مقامی لوگوں کو بس سے اتار کر ان سے پانچ پانچ سو روپے رشوت طلب کی گئی ۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ کچلاک کے مقامی لوگ اور لوکل بس میں سفر کررہے ہیں ،مسافروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس کو ڈپلوکیٹ شناختی کارڈ دکھائے مگر پولیس کا کہناتھاکہ جس کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ نہیں ہے وہ پھر پانچ پانچ سو روپے جمع کریں ۔

پولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور روڈ کو بلاک کردیا ۔

اس دوران پولیس نے لوگوں پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment