بلوچستان کے شاہ زیب رند نے یو ایس میامی کراٹے لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

0
288

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں منعقد یو ایس میامی کراٹے لیگ کا ٹائٹل جیت لیاہے۔

شاہ زیب رند نے میامی میں کامبیٹ کراٹے لیگ میں وینیز ویلا کے گیبو ڈیاز کو تین راؤنڈز میں شکست دی۔

تین، تین منٹ کے تین راؤنڈز کے بعد ریفریز نے شاہ زیب کو متفقہ فاتح قرار دیا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے شاہزیب رند کو یو ایس میامی کراٹے فائٹ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ زیب رند کامبیٹ کراٹے میں شرکت کرنے والے پہلے بلوچستان کے فائٹر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here