پاکستانی مقبوضہ کشمیر : نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جلسے پرحملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں جموں وکشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جلسے پر مذہبی وجہادی تنظیم جماعت اسلامی کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب کشمیری نوجوان ریاستی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

این ایس ایف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہجیرہ دشت گردی کے واقعہ میں انتظامیہ خود ملوث ہے، اس حملے کے بعد دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

نوجوانوں کاکہنا ہے کہ کشمیر کی عوام کو پاکستانی دہشت گرد جماعتوں جماعت اسلامی، جیش محمد ،لشکر طیبہ ،جماعت الداعوۃ جیسے دیگر آئی ایس آئی کی کرائم برانچوں سے شدیدخطرات لاحق ہیں۔

این ایس ایف کے رہنمائوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جماعت کی جانب سے این ایس ایف کے اجتماع پر حملہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ آزادی کی صبح تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدر این ایس ایف صمد شکیل نے حملہ آوروں کی گرفتاری تک غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے شرکاء مارچ پر قاتلانہ حملہ و فائرنگ آئی ایس آئی کی ایما کیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment