وادی مشکے فورسز پر حملہ،گریشہ میں یوفون ٹاور نذر آتش کیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں وادی مشکے میں فو جی اہلکاروں پر حملے اور گریشہ میں یوفون ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج جمعرات کے روز آواران کے علاقے وادی مشکے میں سرمچاروں نے گھات لگا کر شُردوئی کے مقام پر پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ ایک متوقع قافلے کیلئے سڑک کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے کل رات دس بجے خضدار کے علاقے گریشہ میں کرہ کے مقام پر نصب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل فون، یوفون ٹاور کو نذر آتش کیا۔ پاکستانی فورسز، تنصیبات اور معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment