ایچ آر سی پی نے بلوچستان کے ماہیگیروں کو مزدور کا درجہ دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بلو چستان حکومت کا ماہی گیر وں کو مزدور کا درجہ دینے کا فیصلہ خوش آئند قر ار دیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہاکہ ماہی گیر وں کو مزدور کا درجہ دینے سے انکے معاشی حقوق محفوظ بنا نے میں مدد ملے گی۔

ایچ آر سی پی کے بیان میں کہا گیاکہ گوادر کی حق دو تحریک کا اہم مطا لبہ بھی ماہی گیر وں کو مزدوروں کا درجہ دینے کا تھا اس فیصلے سے بلو چستان میں ما ہی گیر وں کو بلوچستان کے لیبر قوانین اور آئی ایل او کنو نشنز کے دائرے میں لا کر ان کے معاشی حقوق کو محفوظ بنا نے میں مدد ملے گی۔

ایچ آر سی پی کے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس فیصلے کی تقلید کر تے ہوئے اپنے ما ہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیں تاکہ اس پسماند ہ برادری کی محنت اور حقوق کو تحفظ حاصل ہو سکے۔

Share This Article
Leave a Comment