خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افرادہلاک ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران سول ہسپتال میں 4 افراد کی لاشیں اور ایک شدید زخمی لائی گئی ہے جن کی شناخت سلیم اللہ تگاپی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ سلیم اللہ تگاپی، شفیق مینگل کا دست راست ہے جو خاران سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی کی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیتھ سکواڈ کے انتہائی اہم کارندوں میں سے ایک تھا۔

واضع رہے کہ شفیق مینگل کوپاکستانی فوج کی تشکیل کردہ ڈیتھ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک اہم سرغنہ جانا جاتا ہے۔جنہوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر توتک میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو جبراً لاپتہ کرنے کے بعدقتل کرکے انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا تھاجس کی آج تک کسی قسم کی کوئی انکوائری نہیں ہوسکی۔

کہاجاتاہے کہ شیخ سلیم پچھلے کہیں سالوں سے شفیق مینگل کے مین کیمپ وڈھ خضدار میں رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق شیخ سلیم پچھلے کہی مہینے سے خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ فوجی آپریشنوں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے اور علاقے میں مقامی لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے میں پیش پیش تھا۔

Share This Article
Leave a Comment