خاران: ریاستی سرپرستی میں عوامی اراضیات پر قبضے و لوٹ مارکا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران میں ریاستی سرپرستی میں عوامی اراضایات پر قبضے اور لوٹ مارکا انکشاف ہوا ہے۔

سنگر ڈیسک کو ملنے والی ایک باخبر اطلاعات کے مطابق شیخ سلیم تگاپی نامی ایک شخص ان دنوں خاران میں ریاستی سرپرستی میں عوامی اراضایات پر قبضے اور لوٹ مارکا میں ملوث ہیں۔

مقامی ذرائع شیخ سلیم تگاپی کا تعلق شفیق مینگل اور ایم آئی سے بتاتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاستی سرپرستی میں خاران کے تاجر بازار پنچایت کے سابقہ صدر حاجی محمد ابراہیم لوراجہ کے فرزند حاجی مجیب الرحمن لوراجہ اور حاجی میرزا لوراجہ کے آبائی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اور ان سے ان کے اپنے ہی زمینوں کو بیچنے کا حق چھین کر انہیں دھمکی دے رہے ہیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ شیخ سلیم کی بدکرداریوں سے خاران سمیت پوری بلوچ قوم آگاہ ہے۔ شفیق مینگل اورو ریاستی خفیہ ادارہ ایم ائی (MI) کے نام کے پیچھے معصوم بلوچوں کو اغواء کرنے، چوری ڈکیتی اور ان کی مال و زمینوں پر قبضہ کرنے سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوثہے۔

مقامی ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ گزشتہ دنوں نوروز آباد روڈ پر واقع حاجی محمد ابراہیم لوراجہ کی فیملی پر دباؤ ڈالنے کیلئے سلیم تگاپی نے جتوں کے ہمراہ ان کی زمینوں پر فائرنگ کرکے انہیں خوفزدہ کیا اور دہشت کی فضاء قائم کی۔ اس پورے معاملے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس و دیگر ادارے تاحال خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے سر پر علاقے میں برائے راست ایف سی و ایم آئی کا ہاتھ ہے۔

ذرائع کے مطابق تین چار روز قبل مرحوم حاجی ابراہیم کی زمینوں پر (کوہی خان مینگل) کے نام سے باقاعدہ وال چاکنگ کرکے انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ ان زمینوں پر کام نہ کیا جائے۔

کہا جاتا ہے کہ کوہی خان مینگل ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا ایک اہم کارندہ ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ سلیم نے بدمعاشی سے مرحوم حاجی محمد ابراہیم کی فیملی سے قریب تین کروڑ روپے کے 20 پلاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف شیخ سلیم خاران میں سرعام غنڈہ گردی اور بدمعاشی کررہا ہے تو دوسری جانب ڈیتھ سکواڈ کا کارندہ سردار چنگیز ساسولی بھی خاران کے علاقے گواش میں بھرپور سرگرم ہے۔اور وہ یلانزئی قبیلے کے بہت سی عام و زرعی زمینوں پر ریاستی سرپرستی میں زبردستی قبضہ کرچکا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سردار چنگیز ساسولی کی طرف سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سماجی برائیوں میں ملوث افرادکوخاران لایا گیا ہے جوکہ ہر وقت مسلح ہوکر دھندناتے پھرتے ہیں اور عوام کو مختلف حربوں سے تنگ کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment