جنوبی کوریا: بی این ایم نے یوم پاکستان کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے زیر اہتمام جنوبی کوریا میں 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے بسان اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین نے بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بلوچستان کا بڑا جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔ جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ قوم کی جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کشی کے حوالے سے سینکڑوں پمفلٹ بھی عوام میں تقسیم کیے گئے۔

مظاہرے میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

Share This Article
Leave a Comment