عمران خان کواسلام آباد آنے دیں، ہم بھی دیکھیں ان میں کتنا دم ہے، مریم نواز

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت جو بھی حفاظتی اقدمات کر رہی ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سرعام تشدد کی باتیں کر رہیں کہ تو حکومت انہیں کیسے اجازت دے سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے حکومت سے کہا ہے کہ ’عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے اسے، آنے دیں۔ ہم بھی دیکھیں ان میں کتنا دم ہے، یہ کتنا وقت نکال سکتے ہیں۔‘

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ ’لانگ مارچ کے شرکا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے پہلے رات کے بارہ بجے عدالت کھلنے پر سوشل میڈیا پر عدالتوں کے خلاف مہم چلائی لیکن جب سپریم کورٹ نے شہباز شریف نے خلاف از خود نوٹس لیا تو یہی عمران خان سپریم کورٹ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔‘

انھوں نے عدلیہ کو مخاطب کر کے کہا کہ ’جو شحض اداروں کو گالیاں دے رہا ہے اس کے حق میں فیصلے نہ دیں۔ سوشل میڈیا اور میڈیا کو نہ دیکھیں قوم کے مستقبل کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’حمزہ شہباز ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ آپ انہیں جتنا روکیں وہیں چیف منسٹر ہیں وہیں رہیں گے۔‘

مریم نواز نے زور دے کر کہا کہ ’اب آئین اور قانون کے مطابق حکومت پاکستان جس طرح چاہیں گے عوام کے حق میں فیصلہ ہوں گے۔‘

انھوں نے عمران خان کی جانب سے اپنے بارے پکاری جانے والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’جو شخص ملک میں تباہی اور انتشار کا ذمہ دار ہوگا اسی کا نام لوں گی کسی اور کا نہیں لوں گی۔ اور میں یہ نام شفقت سے نہیں لیتی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جو قوم معاشی طور پر خود مختار نہیں ہوتی اس کے لیے آزادی ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔‘

مریم نواز کا نیوز کانفرنس میں مزید کہنا تھا پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ’اس بات کا خیال یاسمین راشد صاحبہ کو بھی رکھنا ہوگا کے وہ کسی انتشار کا حصہ نہ بنیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’عمران خان کی کال پر نہ حکومت بدلیں گے نہ الیکشن ہوں گے۔

‘ ’فیصلہ عوام کے حق میں آئین اور قانون کے مطابق ہوں گی۔ فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کریں گے۔ عمران خان کو دباؤ ڈالنے پر فیصلہ کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

ان کا کہنا تھا ’ہم نے اور عدلیہ اور افواج نے اسی ملک میں رہنا ہے، ان کے بچوں نے بھی اسی ملک میں رہنا ہے۔ اس ملک کو کسی کے ہاتھوں یرغمال ہو نے سے بچائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم معیشت کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی۔ ابھی الیکشن نہیں ہو رہے وہ وقت آنے پر ہوں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment